Almukarram

Gujranwla

            مسجد المکرم کا تعارف

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 شہر گوجرانوالہ کی سرزمین میں طول وعرض کے اعتبار سے وسیع وعریض مسجد مسجد مکرم بھی اسی جامعہ میں موجو د ہے جس میں آجکل سلفی خاندان کے چشم وچراغ ہر دلعزیز آواز خوش الحان مولانا حافظ اسعد محمود سلفی خطبۃ الجمعہ پڑھا رہے ہیں۔یہ مسجد گوجرانوالا کی چند مشہور اور بڑی مساجد میں سے ایک ہے ۔ 

    شیخ الحدیث محمداسماعیل السلفی رحمتہ اللہ علیہ  

گوجرنوالہ کے باشعور،دوراندیش اورجہاندیدہ وسنجیدہ حضرات کے لے بیسویں صدی کی تیسری دہائی کاپہلاسال سنگ میل اوراہل حدیث کیلئے روشنی کے ایک ایسے قمقمے کی صورت اختیارکرگیاہے جس کی نورانیت میں دن بہ دن ،ما ہ بہ ماہ ،سال بہ سال نہ صرف اضافہ ہوتارہابلکہ اطراف واکناف اورچہارجانب میں دوردرازتک اس کے شعلے اورکرنیں علاقوں کے علاقے اورشہروں کے شہرمنوراورروشن کرتاگیااورلوگ پروانوں کی طرح جوق درجوق اس طرف لپکتے چلے آئے جیسا کہ شاعرنے کہاہے ۔
 قوم اذاالشر ابدیٰ ناجذیہ لھم طاروا الیہ ذرافات ووحدانا

               حضرت مولانا حکیم محمود رحمتہ اللہ علیہ 

آپ کی ولادت وزیرآبادکے ایک نواحی گاؤں ’’ڈھونے کی ‘‘میں جون ۱۹۲۷ء کوایک علمی گھرانے میں ہوئی والد گرامی حضرت مولانامحمداسماعیل سلفی بھی عالم دین تھے اورداداحضرت مولانامحمدابراہیم aبھی علم دین سے گہراشغف رکھتے تھے ۔حکیم صاحببڑے بلند پایہ حکیم اور انتہائی زبردست قسم کے نبض شناس تھے لیکن اس کے باوجود آپ نے کبھی بھی اس پیشے کو مال بٹورنے اور محض حصول زر کی بہتات کیلئے استعمال نہیں کیا بلکہ آں محترم نے طبابت کو ایک مشن بنایا کہ اسطرح خدمت خلق کی جائے غریب اورنادارلوگوں سے دواکی قیمت وصول نہیں

 کرتے تھے ۔ 

More

Your Comments

       

Read Mujallah online

Recent Videos

309 views - 0 comments
235 views - 0 comments
226 views - 0 comments
305 views - 0 comments